Baaghi TV

براڈ پیک سانحہ، پانچ بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی لاشیں سکردو منتقل

براڈ پیک پر برفانی تودے کے بعد جاری سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے 8 روز بعد مزید پانچ بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی لاشیں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سکردو منتقل کر دی گئیں۔

سکردو ایوی ایشن پر سول و عسکری افسران، عمائدین شہر، متعلقہ اداروں کے نمائندوں اور کوہ پیماؤں کی بڑی تعداد نے میتیں وصول کیں۔تمام میتوں کو سی ایم ایچ سکردو منتقل کر دیا گیا۔سکردو منتقل کی جانے والی میتوں میں عالمی شہرت یافتہ نیپالی کوہ پیما نرمل پُرجا بھی شامل تھے۔ریسکیو حکام کے مطابق براڈ پیک حادثے میں لاپتا ہونے والے 10 کوہ پیماؤں میں سے اب تک 8 کی لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں جبکہ باقی دو کوہ پیماؤں کی تلاش دشوار موسمی حالات کے باوجود جاری ہے۔لاپتا افراد میں پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی بھی شامل ہیں۔سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں پاک فوج، مقامی ریسکیو ٹیمیں اور متعلقہ ادارے شریک ہیں۔

More posts