مکہ مکرمہ: وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستانی وفد نے مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا۔
عمرے کی ادائیگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور پاکستانی وفد نے خانہ کعبہ کی زیارتِ خاص کی سعادت بھی حاصل کی۔عمرے کی ادائیگی کے دوران پاکستانی وفد نے اللہ تعالیٰ کے حضور ملک و قوم کی ترقی، خوش حالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔اس موقع پر امتِ مسلمہ کی سلامتی، اتحاد و یکجہتی اور عالمِ اسلام کی سربلندی کے لیے بھی دعائیں مانگی گئیں، جبکہ علاقائی اور عالمی سطح پر امن، سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی طور پر دعا کی گئی۔
وزیراعظم اور پاکستانی وفد نے پاکستان کی ترقی و خوش حالی، عوام کی بہتری اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نجات کے لیے بھی اللہ تعالیٰ سے مدد اور رحمت طلب کی۔عمرے کی ادائیگی کے بعد پاکستانی وفد نے مقدس سرزمین میں عبادات اور روحانی سعادت حاصل کی
