Baaghi TV

عبداللہ طاہر قتل کیس کی تحقیقات میں اہم انکشاف

تحریک انصاف کے رہنما عبداللہ طاہر کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم انکشاف ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقات میں پتا چلا کہ ملزمان نے قتل کے لیے ڈرون سے ریکی کی اور مقتول کے ڈرائیور کو خاتون کی مدد سے ہنی ٹریپ کیا گیا، پولیس کے مطابق ملزمان کی ساتھی خاتون نے سوشل میڈیا ایپ کے ذریعے عبداللہ طاہر کے ڈرائیور سے رابطہ کیا، واردات کے روز کلینک پہنچنے کے بعد ڈرائیور اور ملزمہ کے درمیان ویڈیو کال ہوئی جس میں ملزمان نے عبداللہ طاہر کی کلینک میں موجودگی کی تصدیق کی،واضح رہے کہ رہنما پی ٹی آئی عبداللہ طاہر کو چند روز پہلے گلبرگ لاہور میں قتل کیا گیا تھا۔

More posts