Baaghi TV

مانگا منڈی میں افسوسناک ٹریفک حادثہ، ماں اور کم سن بیٹی جاں بحق

crime

لاہور: مانگا منڈی کے علاقے میں مسافر بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں خاتون اور اس کی کم سن بیٹی جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں موٹر سائیکل سوار کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ جاں بحق ماں اور بچی کی لاشیں مردہ خانے منتقل کردی گئیں۔ رپورٹس کے مطابق جاں بحق بچی انتہائی کم سن تھی۔حادثے کے بعد مسافر بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے لاشوں کو مردہ خانے منتقل کرنے کے بعد مفرور ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ڈرائیور کی گرفتاری کے بعد حادثے کی مکمل وجوہات سامنے آنے کی توقع ہے

More posts