Baaghi TV

اٹارنی جنرل کے گھر چھاپے کا مقدمہ، 5 ملزمان کی عبوری ضمانت منظور

court

لاہور: اٹارنی جنرل پاکستان کے گھر پر پولیس کی جانب سے مبینہ چھاپہ مارنے کے مقدمے میں نامزد مزید پانچ ملزمان نے عبوری ضمانت کے لیے سیشن کورٹ لاہور سے رجوع کرلیا۔

ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار احمد نے پانچوں ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے ملزمان کو 12 اگست تک گرفتار کرنے سے روک دیا اور انہیں مقدمے کی تفتیش میں شامل ہونے کا حکم دے دیا۔عبوری ضمانت حاصل کرنے والے ملزمان میں خاتون پولیس اہلکار سیرت طارق کے علاوہ عمران خان، سلمان خوشی، نجف علی اور ذیشان اکرم شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ لاہور میں مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے تمام ملزمان کو تفتیش میں شامل ہو کر پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی 12 اگست تک ملتوی کردی۔

More posts