Baaghi TV

میں نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی،ایاز صادق

parlimrnterian

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی،عامر ڈوگر سے ملاقات میں قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ یوم آزادی کی تقریب میں ان کے ایم این ایز کے نام مانگے اس کے علاوہ کوئی بات نہیں ہوئی،طارق فضل چوہدری سے مذاکرات کی کوئی بات ہوئی ہو تو پتہ نہیں،میں تو مذاکرات کی دعوتیں دے دے کرُتھک گیا ہوں ،اب مذاکرات کے لیے کہنا بند کردیا ہے،وزیراعظم بھی متعدد بار پارلیمنٹ کے فورم پر مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں،جن اپوزیشن کے لوگوں کی وجہ سے پارلیمانی کمیٹی بنی تھی انہوں نے اس کی بحالی کی کوئی درخواست نہیں کی،ہر مسئلے کا حل مل بیٹھنے میں ہے مگر میڈیا میں کہہ دینے سے مذاکرات نہیں ہوتے،تحریک انصاف نے اپوزیشن لیڈر کا انتخاب شاید اس لیے کیا تھا کہ وہ مذاکرات کریں ،لیکن ان کو شاید مذاکرات کی اجازت نہیں ملی،تحریک انصاف کے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے پاس جو سٹاف ہے وہُ واپس کر دیں گے تو ہم استعمال کرینگے،اگر اپوزیشن لیڈر میرے چیمبر میں نہیں آنا چاہتے تو کمیٹی روم آجائیں تو میں چیمبر خالی کردوں گا،لیکن اصل بات یہ ہے کہ وہ مذاکرات کرنا ہی نہیں چاہتے

More posts