Baaghi TV

افغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مزاحمتی کارروائیاں بدستور جاری

افغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مزاحمتی کارروائیاں بدستور جاری ہیں،
طالبان رجیم کو بڑا دھچکا، مزاحمت نے اندراب میں طالبان چوکی پر قبضہ کر لیا۔افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے مطابق بغلان کے پُلِ حصار اندراب میں طالبان رجیم کی چوکی پر کامیاب کارروائی کی گئی۔ جنگجوؤں نے طالبان فوجیوں کی چوکی قبضے میں لے لی، دو ارکان کو ہلاک کیا گیا۔ کامیاب کارروائی کے بعد مزاحمتی فورسز نے چوکی پر اپنا کنٹرول قائم کر لیا۔ طالبان رجیم کی چوکی سے متعدد مختلف اقسام کے ہتھیار قبضے میں لے لیے گئے۔ مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ طالبان رجیم کے خلاف بڑھتے عوامی ردعمل کی عکاسی کرتا ہے۔

More posts