Baaghi TV

پی آئی اےسی ایل بورڈ اجلاس،ملازمین کیلیے ایک بنیادی تنخواہ کے مساوی بونس منظور

pia

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ (PIACL) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے 102 ویں اور نجکاری کے بعد پہلے اجلاس میں ایئرلائن ملازمین کے لیے ایک بنیادی تنخواہ کے مساوی بونس کی منظوری دے دی ہے۔

بورڈ کا یہ اہم فیصلہ نئی انتظامیہ کی اس حکمت عملی کا عکاس ہے جس کے تحت قومی ایئرلائن کی بحالی اور ترقی کے لیے افرادی قوت کو بنیاد قرار دیا جا رہا ہے۔ اس بونس کا بنیادی مقصد ملازمین کی حوصلہ افزائی، ان کی خدمات کو سراہنا اور انہیں ایئرلائن کے نئے اہداف، پروازوں میں توسيع اور سروس کے معیار کی بہتری کے لیے تیار کرنا ہے۔بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ "ملازمین پی آئی اے کی بحالی کے عمل میں سب سے اہم ستون ہیں۔ پہلے ہی اجلاس میں ملازمین کی فلاح و بہبود اور ان کے اعتماد کی بحالی کے لیے یہ اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ نئی انتظامیہ ایک بہترین، فعال اور عالمی معیار کی ایئرلائن بنانے کے لیے پُراعتماد ہے۔”یہ فیصلہ نئی انتظامیہ کی جانب سے ایک مثبت اور مضبوط شروعات کا مظہر ہے، جس سے ایئرلائن کے آپریشنز میں بہتری، بہترین کسٹمر سروس اور ادارے کو مستحکم بنانے کی راہ ہموار ہوگی۔

More posts