ڈی آئی جی آپریشز لاہور فیصل کامران نے لاہور پریس کلب کادورہ کیا اور پروگرام” میٹ دی پریس” میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔
تقریب میں صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، سینئر نائب صدر سلمان قریشی ، جنرل سیکرٹری افضال طالب ، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ ، فنانس سیکرٹری سالک نواز ، ممبران گورننگ باڈی سید سجاد کاظمی، سرمد فرخ خواجہ ، اسد محمود ، سید بدر سعید، کامران خان سمیت کرائم رپورٹر ز ایسو سی ایشن کے عہدیداران وسینئر صحافیوں نے شرکت کی۔صدرلاہور پریس کلب ارشد انصاری نے معز ز مہمان کو خوش آمد ید کہتے ہوئے کہاکہ پولیس اور صحافیوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور دونوں ہی شعبے ملکر معاشرے سے جرائم کاخاتمہ کرنے میں مصر وف عمل ہے ، ڈی آئی جی آپریشز فیصل کامران کی انتھک محنت اور پالیسیوں کی بدولت شہرمیں جرائم کا گراف نیچے آ یا ہے ۔
ڈی آئی جی آپریشز فیصل کامران نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ جون 2023 میں ایک ماہ میں 9ہزار 149 وارداتیں ہوتی تھیں جبکہ اب ہم 900 کالز پر آچکے ہیں،کسی بھی بڑے شہر میں جرائم سے نمٹنا بہت بڑا چیلنج ہوتا ہے، نیویارک سمیت دیگر میٹروپولیٹن شہروں میں بہت سے چیلنجز ہوتے ہیں۔ سیف سٹی، سی سی ڈی اور ہم نے مشترکہ طور پر کام کیا ہے، جتنی بھی وارداتوں کی ٹریسنگ ہوتی ہے اس میں سیف سٹی کی مدد لی جاتی ہے ،دنیا کے 380 شہروں کی نسبت لاہورمیں جرائم انڈیکس میں کمی آئی ہے، 2026 میں بسنت،رمضان، سحری عید شاپنگ اور دیگر ایونٹس آئے بڑی عید سمیت محرم الحرام کے ایونٹس بھی پرامن طور پر ہوئے ہیں ۔لاہور پولیس ان تمام ایونٹس میں اپنے فرائض سر انجام دیتی رہی ہے ان کاموں کے علاو ہ ہم نے احتساب کا سسٹم سخت کیا ہے جہان کرپشن ہوگی وہاں پر میری طرف سے سختی ہی ہوگی ،ہم نے جوانوں کو 2023 میں ویلفیئر کی مد میں 36 لاکھ دئیے تھے جبکہ اس وقت تک 6کروڑ دئیے جاچکے ہیں ،ڈھائی سالوں میں 55 ہزار 50 لوگوں کو میں نے خود کھلی کچہریوں میں سنا ہے اور ان تمام شکایات مین 70 سے 80 فیصد افراد مطمئن ہوئے ہیں ،لاہور پولیس اور وکلاءکے درمیان ایم او یو ہوا ہے جس کے تحت اب نادار لوگوں کو فری لیگل ایڈ دی جارہی ہے ،سود خوری کے خلاف بھی پولیس اب سخت ایکشن لے رہی ہے ۔
پر وگرام کے اختتام پر صدر پریس کلب ارشد انصاری اور کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن نے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کو یاد گاری شیلڈز اورپھول پیش کئے۔
