الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سیاسی جماعت عوام پاکستان پارٹی کو انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر ڈی لسٹ کردیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق عوام پاکستان پارٹی کو مقررہ مدت کے اندر انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کی ہدایت کی گئی تھی، تاہم جماعت مقررہ وقت میں انتخابات منعقد کرنے میں ناکام رہی۔الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے عوام پاکستان پارٹی کا نام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی فہرست سے خارج کردیا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے جنوری 2025 میں شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان کو باضابطہ طور پر رجسٹر کیا تھا اور اس کے انٹرا پارٹی انتخابات بھی تسلیم کیے تھے
