Baaghi TV

گھر آ جاؤ،چائے پلاتا ہوں،قاری نےدوست کو گھر بلا کر بدفعلی کر ڈالی

سرگودھا،تھانہ ساہیوال کے علاقے مہر آباد کالونی میں ایک شخص نے قاری محمد عثمان نامی شہری کے خلاف چائے میں مبینہ طور پر نشہ آور چیز ملا کر زیادتی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پولیس سے مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی، جس پر تھانہ ساہیوال پولیس نے دفعہ 376 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے مطابق درخواست گزار، جس کی عمر تقریباً 28 سے 29 سال، مہر آباد کالونی کا رہائشی کا مؤقف ہے کہ 30 جولائی 2026 کو رات تقریباً 8 بج کر 55 منٹ پر قاری محمد عثمان نے اسے فون کرکے اپنی بیٹھک پر چائے پینے کے لیے بلایا۔درخواست گزار کے مطابق وہ ملزم کی دعوت پر اس کی بیٹھک پر پہنچا، جہاں اسے پہلے پانی اور بعد ازاں چائے پیش کی گئی۔ چائے پینے کے بعد اس پر غنودگی طاری ہوگئی اور وہ نیم بے ہوشی کی حالت میں چلا گیا۔ایف آئی آر میں درج بیان کے مطابق متاثرہ شخص کی آنکھ رات تقریباً 9 بج کر 45 منٹ پر کھلی تو اس کے کپڑے اتارے ہوئے تھے اور جسم پر گندگی موجود تھی۔ اس کے شور مچانے پر دو افراد، غلام سجاد اور عون شہزاد، موقع پر پہنچے۔ دونوں افراد نے صورتِ حال دیکھی، جبکہ قاری محمد عثمان انہیں آتا دیکھ کر بیٹھک کے عقبی دروازے سے فرار ہوگیا۔

درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزم نے چائے میں کوئی نشہ آور چیز پلا کر درخواست گزار کے ساتھ مبینہ زیادتی کی۔ متاثرہ شخص نے پولیس سے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانون کے مطابق کارروائی اور سزا دینے کی استدعا کی۔پولیس ریکارڈ کے مطابق درخواست موصول ہونے کے بعد اس کے مندرجات کو رجسٹر میں درج کیا گیا اور ابتدائی طور پر دفعہ 376 تعزیراتِ پاکستان کے تحت جرم بنتا پایا گیا، جس کے بعد مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔پولیس کے مطابق مقدمے کی تفتیش متعلقہ تفتیشی افسر کے سپرد کردی گئی ہے۔ واقعے میں عائد کیے گئے الزامات کی قانونی اور شواہد کی بنیاد پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔

More posts