Baaghi TV

قومی کرکٹرز کو بیرون ملک لیگز کھیلنے کے لیے این او سی جاری

PCB

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو بیرون ملک لیگز کھیلنے کے لیے این او سی جاری کر دیے ہیں

پی بی کی جانب سے حسن نواز ، حنین شاہ ،نسیم شاہ اور عثمان خان کو سی پی ایل کے لیے این او سی جاری کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ معاذ صداقت، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم اور شاداب خان کو بھی سی پی ایل کے لیے اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں۔ کرکٹرز کو 19 اگست سے 21 ستمبر تک این او سی جاری کیے گئے ہیں،اسپنر نعمان علی کو 27 ستمبر تک لنکا شائر کاؤنٹی کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کو 7 اگست سے 20 ستمبر تک سی پی ایل کے لیے این او سی جاری ہوا ہے،مسٹری اسپنر عثمان طارق کو 8 اگست سے 18 ستمبر تک سی پی ایل کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ اسامہ میر کو 7 اگست سے 21 ستمبر تک سی پی ایل کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔

More posts