Baaghi TV

الیکشن کمیشن نے این اے 168 بہاولپور کا انتخابی شیڈول جاری کر دیا

الیکشن کمیشن نے این اے 168 بہاولپور کا انتخابی شیڈول جاری کر دیا۔ یہاں سے مسلم۔لیگ ن کے ایم این اے اقبال چنڑ انتقال کرگئے تھے

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 168 بہاولپور میں ضمنی انتخابات27 ستمبر کو ہونگےشیڈول کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی 17 اگست سے 19 اگستتک جمع کرائے جا سکیں گے۔کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 اگست کو ہوگی۔ فیصلوں کے خلاف اپیل 28 اگست تک دائر کی جا سکے گی-امیدواروں کی حتمی فہرست 4 ستمبر کو جاری کی جائے گی۔ امیدواروں کو انتخابی نشان 8 ستمبر کو الاٹ کیے جائیں گے۔ حلقہ این اے 168 بہاولپور میں پولنگ 27 ستمبر بروز اتوار کو ہوگی۔الیکشن کمیشن نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ انتخابی عمل کو شفاف، آزاد اور پرامن طریقے سے مکمل کرنے کے لیے ضروری انتظامات یقینی بنائیں۔

More posts