لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں 7 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے رشتے دار ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او فیکٹری ایریا اسد عباس کے مطابق ملزم رمضان بچی کے گھر مہمان آیا ہوا تھا۔ ملزم نے مبینہ طور پر بچی کو بہلا پھسلا کر چھت پر لے جاکر زیادتی کی کوشش کی۔واقعے کی اطلاع پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ متاثرہ بچی کے والد محمد عمران کی مدعیت میں ملزم رمضان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ایس پی کینٹ کی ہدایت پر بروقت کارروائی کرنے پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا اور پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی۔ قائم مقام ایس پی کینٹ انویسٹی گیشنز راحیلہ اقبال کا کہنا ہے کہ بچوں اور خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں
