Baaghi TV

ایل اے- 15 باغ 2 کے 9 ، ایل اے 16باغ-3 کے 14 پولنگ سٹیشن پر ری پولنگ کا فیصلہ

election vote

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نےایل اے- 15 باغ 2 کے 9 پولنگ سٹیشن اور ایل اے 16باغ-3 کے 14 پولنگ سٹیشن پر ری پولنگ کا فیصلہ کرلیا

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق دوبارہ پولنگ کا فیصلہ ریٹرننگ افسران کی جانب سے دی گئی رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا،ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشن پر دوبارہ پولنگ 15 اگست 2026 کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی ,ریٹرننگ افسر حلقہ ایل اے -15 باغ-2 کی جانب سے 213 میں سے 204 پولنگ سٹیشن کے رزلٹ موصول ہوئے ،ریٹرننگ افسر حلقہ ایل اے -16 باغ 3 کی جانب سے 186 میں سے 172 پولنگ سٹیشن کے رزلٹ موصول ہوئے ،ایل اے 15 باغ 2 کے پولنگ سٹیشن نمبر 114 ،135 ،143, 144, 145 ، 146،147 ،148 اور 186 پر دوبارہ پولنگ ہوگی،ایل اے 16 باغ 3 کے پولنگ سٹیشن نمبر 28, 29 ، 40 49،50,51,77,91,109,110,111,112,143,149 پر دوبارہ پولنگ ہوگی۔

More posts