Baaghi TV

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ معاہدہ امت مسلمہ کے تحفظ کی بنیاد بنے گا، فلسطینی صدر

‎فلسطینی صدر Mahmoud Abbas نے سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے اسے خطے کے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔
‎محمود عباس نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی تعاون کا معاہدہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ان کے مطابق مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے میں استحکام اور سلامتی کے قیام کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوسکتا ہے۔
‎فلسطینی صدر کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ یہ معاہدہ نہ صرف علاقائی استحکام کو مضبوط کرے گا بلکہ امت مسلمہ کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے بھی بنیاد فراہم کرے گا۔ انہوں نے مسلم ممالک کے درمیان دفاعی اور اسٹریٹجک تعاون کو موجودہ علاقائی صورتحال میں اہم قرار دیا۔
‎دوسری جانب ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے بھی عالم اسلام میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران، پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مسلم دنیا میں اتحاد، تعاون اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے کردار ادا کریں۔
‎خطے میں جاری کشیدگی اور بدلتی ہوئی سیاسی و سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں مسلم ممالک کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون خاص اہمیت اختیار کر رہا ہے۔ محمود عباس کی جانب سے اس دفاعی معاہدے کی حمایت کو فلسطینی قیادت کی جانب سے مسلم دنیا میں مشترکہ سلامتی اور استحکام کے تصور کی تائید کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
‎فلسطینی صدر نے امید ظاہر کی کہ مشترکہ دفاعی تعاون مستقبل میں خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ کے وسیع تر مفادات کے تحفظ میں بھی مؤثر کردار ادا کرے گا۔

More posts