مودی سرکار کی یک طرفہ اور ناکام پالیسیوں نے منی پورکو آگ میں جھونک دیا،نسلی فسادات شدت اختیار کر گئے۔
بھارت کا اپنا جریدہ "دکن کرونیکل” منی پورمیں اٹھنے والے نئے فسادات کی تفصیلات سامنے لے آیا۔ منی پور کے کانگ پوکپی ضلع میں منگل کی رات مسلح حملہ آوروں نے ایک ناگا گاؤں پر حملہ کر کے کم از کم 9 مکانات کو آگ لگا دی۔ بھارتی جریدہ کے مطابق منی پور کے ضلع کانگ پوکپی میں مسلح افراد نے پہلے فائرنگ کی اور بعد میں گھروں کو نذرِ آتش کر دیا۔ واقعے کے بعد ریاست کے پہاڑی علاقوں میں سکیورٹی صورتحال پر تشویش مزید بڑھ گئی ہے۔ مقامی افراد کے مطابق، ہنگامی اپیلوں کے باوجود قریب موجود سینٹرل ریزرو اورریاستی پولیس نے بروقت کوئی کارروائی نہیں کی۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کےمطابق بی جے پی حکومت منی پور میں انسانی حقوق کے تحفظ اور تشدد کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ حالیہ فسادات کے واقعات سےثابت ہوتا ہےکہ مودی سرکار میں بھارت میں اندرونی خلفشار اور آزادی کی تحریکیں زور پکڑ رہی ہیں
