Baaghi TV

پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، 2 دہشت گرد گرفتار

پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بازار احمد خان، تھانہ صدر کی حدود میں مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے 4 کلاشنکوفیں، 10 میگزین، ایک بینڈولیئر، ایک ڈرون، 2 لیپ ٹاپ، 5 موبائل فون، ایک مخبرہ اور ایک خنجر برآمد کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے آنے کا امکان ہے۔

More posts