Baaghi TV

عون چوہدری سے طلاق کے بعد دوبارہ شادی ،نور بخاری نےخاموشی توڑ دی

showbiz

پاکستان کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے اپنے شوہر عون چوہدری سے طلاق کے بعد دوبارہ شادی کرنے پر خاموشی توڑ دی ہے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران نور بخاری نے کہا ‘ہم نے سوچا نہیں تھا کہ دوبارہ شادی کریں گے لیکن یہ سب اللہ کی مرضی ہوتی ہے، جب میں نے سب کچھ چھوڑا اور اللہ کے راستے پر آئی تو شاید اللہ نے ہی ان کے دل میں ڈالا’،’الحمداللہ دوبارہ شادی کے فیصلے سے وہ اور میں دونوں خوش ہیں، ‘ہم دونوں کی محبت شاید مری نہیں تھی، اسی لیے ہم دوبارہ ایک ہوگئے-

نور بخاری کا مزید کہنا تھا ‘یہ اللہ کے کسی معجزے سے کم نہیں کہ ایک بار طلاق کے بعد پھر سے شادی ہونا اور ہنسی خوشی رہنا، بغیر کسی جھگڑے کے، الحمداللہ! اللہ نظرِ د سے بچائے،عون ایک بہت اچھے انسان ہیں اور میرے بچے ان سے بہت پیار کرتے ہیں، میں نے اپنے باپ جیسا آدمی کہیں نہیں دیکھا لیکن اب مجھے اللہ نے باپ کے بعد شوہر عطا کیا ہے، عون ایک بہت نیک دل اور عمدہ انسان ہیں۔

واضح رہے کہ نور بخاری کی پہلی شادی عون چوہدری سے ہوئی تھی لیکن پھر ان کی طلاق ہوگئی تھی، جس کے بعد ان کی دو شادیاں مزید ہوئیں اور وہ بھی طلاق پر ختم ہوئیں،بعدازاں سابقہ اداکارہ نے عون چوہدری سے ہی چوتھی شادی کی۔

More posts