Baaghi TV

عمران خان کی اسپتال منتقلی معاملہ،پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں‌توہین عدالت درخواست

supreme

تحریک انصاف نے پارٹی کے بانی سربراہ عمران خان کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے سلمان اکرم راجا اور عزیر بھنڈاری کی دائر کردہ درخواست میں سپریم کورٹ کے 18 اگست 2026 کے حکمنامے کی مبینہ خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کی استدعا کی گئی ہے،درخواست میں توہین عدالت کے مرتکبین کو شوکاز نوٹس جاری کرنے اور ذاتی حاضری کا حکم دینے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔ عدالت سے جواب دہندگان کو توہینِ عدالت کا مرتکب قرار دے کر قانون کے مطابق سزا دینے کی استدعا کی گئی ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوری طور پر شفا انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد منتقل کرنے اور ان کا طبی معائنہ کرانے کی استدعا بھی کی گئی ہے،عدالت سے یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ حکم پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے عدالتی افسر کی تعیناتی یا لوکل کمیشن مقرر کیا جائے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو طبی معائنے کے لیے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے تاہم حکومت کی جانب سے عمران خان کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا اور ان کا مکمل طبی معائنہ کرایا گیا جس کے بعد انہیں دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

More posts