کراچی میں خواتین کو ہراساں کرنے اور سڑکوں پر نازیبا حرکات کے دو افسوسناک واقعات سامنے آئے ہیں، تاہم دونوں واقعات میں تاحال کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔
پہلا واقعہ اورنگی ٹاؤن میں پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سوار شخص نے راہ چلتی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کی اور موقع سے فرار ہوگیا۔دوسرا واقعہ ملیر الفلاح کے علاقے میں پیش آیا، جہاں بھی راہ چلتی خاتون کو نازیبا حرکت کا نشانہ بنایا گیا۔دونوں واقعات کے بعد شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ متاثرہ خواتین کو ہراساں کرنے والے افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔
