امریکا اور متحدہ عرب امارات نے ملٹری مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان کردیا۔
اماراتی حکام کے مطابق امریکی اور اماراتی ماہرین پر مشتمل ٹاسک فورس ابوظبی میں قائم کی جائے گی، جس میں دونوں ممالک کے 20 ماہرین شامل ہوں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس کا نام ’’ٹیلون سائنپس‘‘ رکھا گیا ہے، جو مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی کے شعبوں میں کام کرے گی۔اماراتی حکام کے مطابق ٹاسک فورس کی ذمہ داریوں میں انٹیلی جنس معاونت، اہم تنصیبات کا تحفظ اور علاقائی سکیورٹی کی نگرانی شامل ہوگی۔حکام نے بتایا کہ ٹاسک فورس جلد اپنی سرگرمیوں کا آغاز کرے گی۔
