Baaghi TV

ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، لیکن امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے، تاہم تہران ابھی ان شرائط کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں جنہیں واشنگٹن ضروری سمجھتا ہے۔

جوائنٹ بیس اینڈریوز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں ایران معاہدہ کرنے کے لیے بہت زیادہ خواہش مند ہے، لیکن وہ فی الحال ایک ’’درست معاہدہ‘‘ کرنے کے لیے تیار نہیں۔صحافیوں نے امریکی صدر سے سوال کیا کہ کیا ایران کے حوالے سے امریکی فوجی اختیارات محدود ہوگئے ہیں؟ اس پر ٹرمپ نے جواب دیا کہ اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ امریکا صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے اور دیکھ رہا ہے کہ آگے کیا ہوتا ہے۔امریکی صدر نے آبنائے ہرمز سے متعلق اپنے سابقہ دعوے کو دہراتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز اور اس کے پورے خطے پر امریکا کا مکمل کنٹرول ہے، جس میں زمینی علاقے بھی خاصی دور تک شامل ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ واشنگٹن موجودہ تنازع کے معاملے میں فی الحال ’’دیکھو اور انتظار کرو‘‘ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

More posts