Baaghi TV

کرینہ کپور نے تیسرے حمل کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے تیسرے حمل سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کی تردید کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں کرینہ کپور کی جم کے باہر بنائی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کے بعد مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے تیسرے حمل سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور اور ان کے شوہر، اداکار سیف علی خان، حال ہی میں اپنے دونوں بیٹوں تیمور اور جہانگیر کے ہمراہ ساحلِ سمندر پر چھٹیاں گزارنے کے بعد ممبئی واپس پہنچے ہیں۔وائرل ویڈیو میں کرینہ کپور کو جم کے لباس میں اپنی گاڑی کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا، جہاں ان کے وزن میں معمولی اضافے نے مداحوں کی توجہ حاصل کی اور حمل کی افواہیں پھیل گئیں۔

افواہوں کے بعد کرینہ کپور کے قریبی ذرائع نے بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کے حاملہ ہونے کی تردید کی۔ ذرائع کے مطابق کرینہ کپور حاملہ نہیں ہیں اور ان کے تیسرے حمل سے متعلق گردش کرنے والی خبریں بالکل درست نہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور ماضی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے خاندانی منصوبوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے واضح کرچکی ہیں کہ وہ مزید بچے نہیں چاہتیں۔کرینہ کپور اور سیف علی خان کے دو بیٹے تیمور اور جہانگیر ہیں۔

More posts