Baaghi TV

بھارتی لوک گلوکارہ مودی سرکار کیخلاف اُٹھ کھڑی ہوئی، کھری کھری سنا دیں

بھارتی لوک گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھور نے ایک بار پھر بھارتی حکومت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اقلیتوں کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک پر کھل کر آواز اٹھائی ہے۔

نیہا سنگھ راٹھور نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا براہِ راست نام لیے بغیر حکومت کی پالیسیوں پر سخت سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کی حب الوطنی پر سوالات اٹھائے جاتے ہیں، انہیں دہشت گرد قرار دیا جاتا ہے اور مختلف مواقع پر ان کے ساتھ زیادتی کی جاتی ہے۔

ایک تقریب کے دوران نیہا سنگھ راٹھور کانگریس رہنما راہول گاندھی کے ہمراہ بھی نظر آئیں۔ حالیہ دنوں میں دونوں کی ایک تقریب میں شرکت کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، جن پر مختلف حلقوں کی جانب سے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

نیہا سنگھ راٹھور اس سے قبل بھی بھارتی حکومت اور ملکی سیاسی پالیسیوں پر تنقید کے باعث خبروں میں رہ چکی ہیں۔ ان کے حالیہ بیان نے ایک بار پھر بھارتی حکومت کی اقلیتوں سے متعلق پالیسیوں اور ملک میں جاری سیاسی بحث کو نمایاں کردیا ہے۔

More posts