Baaghi TV

5 سالہ طالبہ کیساتھ اسکول میں جنسی زیادتی

rape

5 سالہ طالبہ ملت نور کو اسکول میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا-

انسانیت سوز واقعہ ایبٹ آباد کے ہزارہ ڈویژن میں پیش آیا،تھانہ بگنوتر پولیس نے نملی میرا میں حبیب پبلک اسکول پر چھاپہ مار کر اسکول کے مالک و پرنسپل کو حراست میں لے لیا،پولیس کے مطابق پرنسپل و مالک کو مزید پوچھ گچھ کے لیے تھانہ بگنوتر منتقل کر دیا گیا ہے، مخلوط اسکول والے نجی اسکول میں لڑکے نے بچی کو نشانہ بنایا –

ذرائع کے مطابق موقع پر موجود لوگوں نے مقدمے پر اثر انداز ہونے والے بااثر افراد کے خلاف نعرے بازی کی-ریپ کی دفعہ 376 کے تحت درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم بچی کو اسکول کے باتھ روم میں لے گیا اور وہاں اس کے ساتھ زیادتی کی، تاہم ڈی ایس پی گلیات کے مطابق بچی سے زیادتی کی کوشش کی گئی۔

پولیس کے مطابق اسکول سے گھر آنے کے بعد متاثرہ بچی نے پہلے اپنی والدہ کو اور پھر اسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کو اسکول کے باتھ روم میں پیش آنے والے اس واقعے سے آگاہ کیاطبیعت خراب ہونے پر متاثرہ بچی کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا جہاں لیڈی ڈاکٹر کی زیر نگرانی متاثرہ بچی کا طبی معائنہ کیا گیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزم کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ تفتیشی ٹیم نے 5 سالہ طالبہ کا دوبارہ میڈیکل کرانے کا فیصلہ کیا ہے، طالبہ کا ڈی ایچ کیو ایبٹ آباد میں گائناکالو جسٹ سے معائنہ کرایا جائے گا۔

More posts