Baaghi TV

جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے امن دستے پر حملہ، 2 اہلکار ہلاک، 7 زخمی

un

جنوبی سوڈان کی ریاست جونگلی میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے گشت پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 2 ایتھوپین امن اہلکار ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے، جس پر افریقی یونین نے شدید مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

افریقی یونین کمیشن کے چیئرمین محمود علی یوسف نے 25 اگست کو اقوام متحدہ کے مشن کے مشترکہ گشت پر ہونے والے حملے کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے ہلاک ہونے والے 2 ایتھوپین اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا،انہوں نے جنوبی سوڈان کے حکام سے مطالبہ کیا کہ حملے کی فوری تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو گرفتار اور قانون کے مطابق سزا دی جائے، انہوں نے ایتھوپیا کی حکومت اور ہلاک و زخمی امن اہلکاروں کے اہل خانہ، ساتھیوں اور دوستوں سے تعزیت بھی کی۔

افریقی یونین نے جنوبی سوڈان میں قابلِ اعتماد جمہوری منتقلی اور پائیدار امن کے قیام کے لیے حکومت اور عوام کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے دوسری جانب اقوام متحدہ کے مشن نے علاقے کو محفوظ بنانے اور ہنگامی امدادی کارروائیوں میں معاونت کے لیے فوری ردعمل دینے والی فورس تعینات کردی ہے۔

افریقی یونین نے جنوبی سوڈان میں قابلِ اعتماد جمہوری منتقلی اور پائیدار امن کے قیام کے لیے حکومت اور عوام کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔

More posts