Baaghi TV

ضلع چکوال کی پولیس اور اخلاقیات،تحریر :عرفان اعوان

انسان جتنا بھی امیر ہو یا پھر پاور فل ، دولت مند ،یا حسین یہ سب دنیاوی رکھ رکھاؤ اللہ ہی کی جانب سے انسان کو دیا جاتا ہے اور جو لوگ اللہ کی جانب سے سونپی گئی زمہ داری کو اللہ کے احکامات کے تابع رکھ کر فرائض سر انجام دیتے ہیں وہ ہمیشہ کسی سفارش , رشوت یا طاقت کے بغیر اپنے حصہ کی پزیرائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، پولیس محکمہ میں ایسے افراد بھی ہوتے ہیں جو طاقت ، دولت ، رشوت ،حسن کے تابع ہو کر خود کو مقبول سمجھتے ہیں لیکن ان کا یہ سب کام چند دن کے لئے ہوتا ہے اور آخر انکی انتہائی خراب ہوتی ہے مگر ضلع چکوال کی پولیس میں ڈی پی او کا شف ذوالفقار اور آفس سپریٹنڈ ٹ ملک عدیل اعوان کے حوالہ سے بات کی جائے تو اخلاقیات میں ان کا کردار قابل تحسین ہے، ڈی پی او ضلع چکوال انتہائی نرم لہجے اور خلوص سے بھری شخصیت ہیں آفس میں سائلوں کی بڑی تعداد کو صبح سے شام تک ڈیل کرنا انکے مسائل آفس میں حل کر دینا ایک منجھے ہوئے اور تجربہ کار آفیسر کی ہی کار کردگی ہے وگرنہ ایک وقت تھا کہ عام لوگ تھانے کے چپڑاسی سے بھی اتنے ڈرتے تھے کہ خوف کے مارے اپنی درخواست بھی نہیں دیتے تھے اور اب ضلع چکوال کا ہر عام و خاص ڈی پی او آفس میں اپنے مسائل کے حل کے بے خوف جاتا ہے بے خوف بات کرتا ہے

ڈی پی او کاشف زوالفقار ہر سائل کی انتہائی صبر و تحمل سے بات سنتے ہیں اور دونوں فریقین کو ایک ہی طریقہ کار سے ڈیل کرتے دونوں کو برابری کا پروٹو کول دیتے ہیں انکوائریز کی بنیاد پر فیصلہ دینے سے پہلے دونوں فریقین کو موقع دیتے ہیں پھر جاکر اپنا فیصلہ دیتے اور مجرم کی سزا کا تعین کر کے کیس فائنل کر دیتے ہیں اسی طرح ڈی پی او آفس کا عملہ بھی ہر آنے والے کو اخلاق ، عزت و احترام سے پیش آتا ہے جیسا کہ آفس سپریٹنڈںٹ ملک عدیل اعوان کا اخلاقی رویہ ہے کیوں نہ ہو جب ایک ضلع کے ڈی پی او کی ایس او پی ہی اخلاقیات کی بنیاد پر ہو پورا عملہ ہی اخلاقیات کا علمدار ہوگا ملک عدیل اعوان جاننے والوں سے لے کر ہر آنے والے سائل کو عزت و احترام سے پیش اتے ہیں اور انکی بات سن کر انہیں متعلقہ افسران تک پہنچاتے ہیں صبح سے لے کر رات گئے تک اپنے فرائض سر انجام دیتے ہیں

یہ سب تنخواہ نہیں کرواتی بلکہ سائل سے ہمدردی ، شفقت سے پیش آنا انسانی خدمت کاپہلا قرینہ ہے اور اس پہلے قرینے کو ہی ضلع چکوال کے ڈپی پی او کاشف زوالفقار صاحب نے ترجیع بنیادوں پر نافذ کیا ہے جس کی بدولت آج ضلع چکوال کی پولیس کا سر فخر سے بلند ہے اور علاقائی سطح پر پولیس کے اخلاق کے چرچے عام ہیں
ہر شخص اپنے جائز مسائل کے لئے ڈی ہی او آفس چکوال تک آسانی سے رسائی حاصل کرتا ہے اور اپنے حق کے حصول کی بے خوف وخطرآواز بنتا ہے ڈی پی او آفس کے زیر سایہ تمامی شعبے بھی اسی طرح اپنا دائرہ اخلاقیات بہتر کرنے میں کوشاں ہیں ہمیں امید ہے کہ مزید اچھے افسران کی تعیناتی پر ضلع چکوال کی پولیس کا کردار باقی اضلاع کی نسبت صفحہ اول میں شمار ہو گا ضلع چکوال میں جس تیزی سے پولیس کیسسز کو نمٹا رہی ہے اسی تیزی سے تخریب کاری بھی جنم لے رہی ہے جس میں چوری ، ڈکیتی معصوم بچوں کا اغوا زیادتی ، قبضہ مافیا ، منشیات فروش وغیرہ جیسے جرائم شامل ہیں جوں جوں پولیس اپنا دائرہ ان جرائم پیشہ افراد کے خلاف تنگ کرتی جاتی ایسے ایسے نئے جرائم پیشہ افراد بھی سامنے آ رہے ہیں ضلع کے ڈی پی او کی مصرفیات کاا ندازہ لگایا جائے تو چوبیس گھنٹے الرٹ پوزیشن پر معمور ہیں اور مجرموں کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ پولیس کچھ نہیں کر رہی انہیں چاہے کہ اک دن کسی پولیس کے سپاہی کے ساتھ یا کسی اعلی افسر کے ساتھ گزار کر دیکھ لیں انتہائی مشکل ترین اور تھکا دینا والا شعبہ پولیس ہے ، مجرموں کی گرفتاری کے وقت کئی پولیس افسران اور جوان بھی شہید ہو جاتے ہیں کیا پولیس والوں کی یہ قربانیاں کم ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو بھی وقت دے نہیں پاتے، کبھی کبھی زاتی خاندانی۔ غمی ، یا خوشی میں بھی یہ شریک نہیں ہو پاتے کیا یہ قربانیاں کم ہیں کہ عوام کی خاطر مجرموں سے لڑتے ہوئے جان کی پروا کئے بغیر یہ شہید ہو جاتے ہیں قانون اور قانون کی پاسداری کرتے ہوئے نہ جانے ان پولیس والوں کو کن کن مشکل ترین مراحل سے گزرنا پڑتا ہے اور ایک عوام ہے اسے ہمیشہ گلہ رہتا ہے کہ پولیس کچھ نہیں کرتی پولس علاقائی سطح پر ناکام ہے اگر بغور جائزہ لیا جائے تو اس وقت ضلع چکوال کی پولیس کی کار گردگی باقی اضلاع سے کہیں زیادہ بہترین ہے ۔ اخلاق ہو ، فوری انصاف ہو ، رشوت خوروں کی بر ظرفی ہو چوروں پر گرفت ہو ، منشیات فروشوں کی گرفتاری ہو ، قبضہ مافیا ہو اس نوعیت کے جرائم اس وقت ڈی پی او چکوال کاشف زوالفقار کی اول ترجیح ہیں جہاں پولیس میں اچھے کام ہوں ہمیں ان کو سراہنا بھی چاہے ڈی پی او چکوال کا شف زوالفقار اور انکی ٹیم کو ہم خراج تحسین پیش کرتے اور امید رکھتے ہیں کہ وہ اسی نیک جذبے کی قوت سے ضلع چکوال میں امن کی کوششیں کرنے میں اہم کر دار ادا کریں گے

More posts