Baaghi TV

حمل کے دوران شوہر کے بیگ سے کنڈوم ملنے پر اداکارہ نے لگایا بے وفائی کا الزام

بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ چارو اسوپا نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایسے انکشافات کیے ہیں جنہوں نے ایک بار پھر مداحوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

اداکارہ نے الزام عائد کیا کہ حمل کے دوران ان کے شوہر راجیو سین نے انہیں دھوکہ دیا، جبکہ ایک موقع پر انہیں شوہر کے بیگ سے کنڈوم بھی ملے۔چارو اسوپا نے اداکارہ اور سابق مس یونیورس سشمیتا سین کے بھائی راجیو سین سے 2019 میں شادی کی تھی۔ 2021 میں دونوں کے ہاں بیٹی زیانا کی پیدائش ہوئی، تاہم بعد ازاں ان کے درمیان اختلافات اور بے وفائی کے الزامات سامنے آنے لگے۔اداکارہ کے مطابق حمل کے دوران انہوں نے زیادہ وقت ممبئی میں گزارا، جبکہ راجیو اکثر کئی کئی گھنٹے گھر سے باہر رہتے اور رات گئے واپس آتے تھے۔ چارو کا کہنا تھا کہ شوہر اپنی غیر موجودگی کے لیے مختلف وجوہات بیان کرتے تھے، کبھی کہتے کہ وہ گاڑی میں سو گئے تھے اور کبھی کسی کیفے میں وقت گزارنے کی بات کرتے۔چارو اسوپا نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ راجیو کے ایک مرتبہ بغیر بتائے دہلی جانے کے بعد انہیں ان کے بیگ سے مبینہ طور پر افیئر سے متعلق ثبوت ملا۔ اداکارہ کے بقول، ’’مجھے اس کے بیگ میں کنڈوم ملے۔‘‘

اداکارہ نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ راجیو کے رویے کی وجہ سے وہ ذہنی اذیت کا شکار رہیں۔ چارو کے مطابق، انہوں نے شوہر پر جسمانی تشدد کا الزام بھی لگایا اور ایک موقع پر پولیس کو فون کرکے شکایت درج کرائی تھی۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ راجیو کے معافی مانگنے پر وہ بارہا انہیں معاف کرتی رہیں، کیونکہ وہ ان سے محبت کرتی تھیں اور اپنی شادی کو بچانا چاہتی تھیں۔دونوں کے درمیان اختلافات کے باوجود کئی مرتبہ صلح بھی ہوئی۔ چارو نے بتایا کہ ایک موقع پر انہوں نے طلاق کا فیصلہ واپس لے لیا تھا کیونکہ راجیو نے انہیں یقین دلایا تھا کہ مستقبل میں ایسے مسائل دوبارہ پیدا نہیں ہوں گے۔ دونوں نے اپنی بیٹی کی خاطر رشتے کو ایک اور موقع دینے کی کوشش کی، تاہم یہ صلح زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی۔

دوسری جانب راجیو سین نے چارو اسوپا کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کو مسترد کیا اور خود اداکارہ پر ساتھی اداکار کرن مہرا کے ساتھ مبینہ افیئر کا الزام لگا دیا۔ چارو نے اس الزام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے راجیو کے دعوے کو جھوٹ قرار دیا۔ راجیو کا کہنا تھا کہ انہیں چارو کی والدہ کی جانب سے مبینہ تعلق کے حوالے سے وائس نوٹس موصول ہوئے تھے۔بالآخر دونوں نے جون 2023 میں طلاق لے لی۔ طلاق کے بعد چارو اسوپا نے کہا کہ وہ اپنی بیٹی زیانا کی خاطر راجیو کے ساتھ خوشگوار تعلقات برقرار رکھنا چاہتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیٹی کو اپنے والد کے ساتھ وقت گزارنے کا حق ہے اور اسے اپنے والدین کو ایک ناخوشگوار یا زہریلے رشتے میں دیکھنے پر مجبور نہیں ہونا چاہیے۔چارو اسوپا ’میرے انگنے میں‘، ’دیووں کے دیو… مہادیو‘، ’جیجی ماں‘، ’بال ویر‘ اور ’لاڈو 2‘ سمیت متعدد مقبول ٹی وی ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔

More posts