Baaghi TV

ایڈلٹ موادمردوں کیلئے سوشل سروس،میری ویڈیو پر تنقید کرنےوالےخود دیکھتے ہیں،پونم پانڈے

نئی دہلی: بھارتی ماڈل اور اداکارہ پونم پانڈے ایک بار پھر اپنے بے باک بیان کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ ایک حالیہ پوڈکاسٹ انٹرویو میں انہوں نے اپنے بولڈ اور ایروٹک مواد کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسے ’سوشل سروس‘ قرار دیا۔

پونم پانڈے کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں بہت سے افراد، خصوصاً مرد، ذہنی دباؤ اور فرسٹریشن کا شکار ہیں۔ ان کے مطابق اگر ان کی ویڈیوز دیکھنے سے کسی شخص کو کچھ دیر کے لیے ذہنی سکون یا تناؤ میں کمی محسوس ہوتی ہے تو وہ اسے کوئی غلط بات نہیں سمجھتیں۔اداکارہ نے اپنے کام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جس سطح پر بھی مواد تیار کیا، اسے خوبصورتی اور پیشہ ورانہ انداز میں فلمایا گیا۔ ان کے بقول ان کا یہ کام صرف بھارت ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے لوگوں کے لیے کسی نہ کسی طرح فائدہ مند ہے۔پونم پانڈے نے انٹرویو کے دوران بھارت میں جسم فروشی کو قانونی حیثیت دینے کی حمایت بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں خواتین کے خلاف جرائم میں اضافے کے تناظر میں اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جسم فروشی کو قانونی دائرے میں لانے سے خواتین کے خلاف جرائم سمیت مجموعی جرائم کی شرح میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

اپنے بولڈ مواد پر ہونے والی تنقید اور ٹرولنگ کا ذکر کرتے ہوئے پونم پانڈے نے کہا کہ بعض اوقات سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ ساتھ ان کے دوست اور انڈسٹری سے وابستہ معروف افراد بھی ان کا مذاق اڑاتے ہیں، تاہم وہی لوگ ان کی ویڈیوز بھی دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ منفی تبصروں کا جواب دینے کا دل تو کرتا ہے، لیکن وہ اپنے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے خود کو روک لیتی ہیں۔

More posts