Baaghi TV

مریم نواز کی بیٹی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تاریخ طے، تقریب جاتی عمرہ میں ہوگی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب 12 ستمبر کو جاتی عمرہ میں منعقد ہوگی، جس کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب 12 ستمبر کو شام 5 بجے جاتی عمرہ میں ہوگی۔ تقریب میں صرف شریف خاندان کے افراد اور قریبی عزیز و اقارب کو مدعو کیا گیا ہے، جبکہ مجموعی طور پر تقریب میں تقریباً 100 مہمانوں کی شرکت متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نکاح کی تقریب کو محدود اور خاندانی نوعیت کا رکھا گیا ہے، جس میں شریف خاندان اور قریبی رشتہ دار شرکت کریں گے۔ تقریب کے حوالے سے دیگر انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف گزشتہ دنوں نجی دورے پر لندن گئی تھیں، جہاں ان کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کی گریجویشن کی تقریب منعقد ہوئی۔ مریم نواز نے اپنی بیٹی کی تعلیمی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی چھوٹی بیٹی کی تعلیم مکمل ہونے پر انتہائی خوش ہیں۔

مریم نواز گزشتہ روز لندن سے وطن واپس پہنچی ہیں اور ان کے ہمراہ ان کی صاحبزادی بھی پاکستان آئی ہیں۔ ماہ نور صفدر کی گریجویشن کے بعد اب ان کے نکاح کی تاریخ بھی طے کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نکاح کی تقریب ہفتے کے روز 12 ستمبر کو شام 5 بجے جاتی عمرہ میں ہوگی، جس میں تقریباً 100 افراد کی شرکت متوقع ہے۔

More posts