Baaghi TV

اسلام آباد ہائیکورٹ،بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ بارے بیرسٹر گوہر سے جواب طلب

islamabad highcourt

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹس پر پابندی کی درخواست اور اڈیالہ جیل میں بانی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس میں اگلی سماعت پر درخواست کے میرٹ پر دلائل طلب کر لیے۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے متعلق بیرسٹر گوہر سے جواب بھی طلب کر لیاجسٹس ارباب طاہر نے ریمارکس دیے کہ ہم آپ کو بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لیے بغیر بھی سن رہے ہیں اور ریاست کی سخاوت دیکھیں کہ وہ اعتراض بھی نہیں کر رہی انھوں نے یہ ریمارکس جمعرات کے روزدیے ۔دوران سماعت سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ وہ بانی سے مشاورت کے بغیر مقدمے کے میرٹ پر دلائل نہیں دے سکتے کیونکہ بانی مقدمے کے مرکزی فریق ہیں اور ان سے ہدایات نہیں لینے دی جا رہیں۔ جسٹس ارباب طاہر نے ریمارکس دیے کہ ہم آپ کو بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لیے بغیر بھی سن رہے ہیں اور ریاست کی سخاوت دیکھیں کہ وہ اعتراض بھی نہیں کر رہی۔دوسری جانب بانی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے جواب جمع کرایا۔ سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ بانی سے ملاقات میں سیاسی گفتگو کی جاتی ہے اس لیے ملاقات نہیں کروا سکتے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ اگر سیاسی گفتگو نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی جائے تو کیا ملاقات کی اجازت دی جائے گی؟ سٹیٹ کونسل نے کہا کہ اس حوالے سے ایڈوکیٹ جنرل سے ہدایات لے کر جواب دیں گے۔عدالت نے دونوں مقدمات کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔

More posts