Baaghi TV

جسٹس عائشہ اے ملک کو ویانا میں ’انٹرنیشنل لیگل لائف ٹائم ایوارڈ‘ سے نواز گیا

سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک کو عالمی سطح پر اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ انہیں آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ’انٹرنیشنل لیگل لائف ٹائم ایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔

اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق جسٹس عائشہ اے ملک کو یہ اعزاز جسٹیٹیا ایوارڈز 2026 گالا میں دیا گیا، جہاں انسانی حقوق اور قانونی شعبے میں خواتین کی شمولیت کے لیے ان کی خدمات کو سراہا گیا۔

جسٹس عائشہ اے ملک نے ویمن اِن لا کانفرنس 2026 میں بھی شرکت کی، جہاں انہوں نے قانونی شعبے میں خواتین کے کردار اور مساوات سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

جسٹس عائشہ اے ملک کا کہنا تھا کہ مساوات کو صرف قانونی ضمانتوں تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ خواتین کو عملی زندگی میں درپیش زمینی حقائق کو بھی مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانونی اصولوں اور اداروں کو خواتین کے حقیقی تجربات کا ادراک کرنا چاہیے۔

اعلامیے کے مطابق جسٹس عائشہ اے ملک کو عالمی سطح پر ملنے والا یہ اعزاز پاکستان کی بین الاقوامی قانونی برادری میں نمایاں نمائندگی کا عکاس ہے۔

More posts