باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گندم،آٹا بنیادی ضرورت ہے، اس حوالہ سے عوام کو کسی قسم کی قلت کا سامنا نہیں ہونا چاہئے، ملکی ضروریات کے مطابق گندم پوری کرنے کو یقینی بنانے کےلئے ہر ممکنہ اقدام اٹھایا جائے، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام پر خصوصی توجہ دی جائے۔
وہ بدھ کو ملک میں گندم کی صورتحال، ملکی ضروریات، موجود سٹاک اور مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں وزیرِ برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی مخدوم خسرو بختیار، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِ توانائی عمر ایوب، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدا لحفیظ شیخ اور سینئر افسران نے شرکت کی۔
سی پیک بارے امریکی بیان اندرونی معاملات میں مداخلت ،امریکہ باز آ جائے، رضا ربانی
امریکہ نے سی پیک بارے ایسی کیا بات کی کہ چینی سفیر ناراض ہو گئے
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کردیئے
سی پیک کے خلاف امریکی سازشیں، اسد عمر میدان میں آ گئے،ایسا جواب دیا کہ….
سی پیک کے خلاف امریکی سازشیں، امریکی سفیربھی بول پڑے، کیا کہا؟
سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی نے اجلاس کو گندم کے حوالے سے مجموعی صورتحال، گذشتہ سالوں میں گندم کی پیداوار، ملکی کھپت، ماضی میں گندم کی برآمد و درآمد اور موجودہ صورتحال، گندم اور آٹے کے حوالے سے حالیہ دنوں میں پیش آنے والے حالات اور ان کی وجوہات پر بھی بریفنگ دی۔
بچپن میں والد سے کس بات پر شرما جاتا تھا؟ وزیراعظم نے کھل کر کیا اظہار
وزیراعظم سندھی نوجوانوں کو کراچی میں کیا خوشخبری دیں گے؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا
وزیراعظم پہنچے کراچی، استقبال کے لئے کون کون آیا؟ جان کر ہوں حیران
وزیرِاعظم کو بتایا گیا کہ ملکی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اقتصادی رابطہ کمیٹی گندم کی درآمد کی اجازت دے چکی ہے، اس درآمد پر کوئی ٹیکس نہیں ہو گا۔ وزیرِاعظم کو بتایا گیا کہ ملک میں فصلوں/اجناس کی پیداوار کے اعداد و شمار مرتب کرنے کے نظام (کراپ رپورٹنگ سسٹم) کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے تاکہ فصلوں کی پیداوار کے بارے میں درست ڈیٹا بروقت میسر آئے۔
کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں
وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا
وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم
نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان
کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران
وزیرِاعظم عمران خان نے کہا کہ گندم,آٹا بنیادی ضرورت ہے لہٰذا اس حوالہ سے عوام کو کسی قسم کی قلت کا سامنا نہیں ہونا چاہئے، ملکی ضروریات کے مطابق گندم پوری کرنے کو یقینی بنانے کےلئے ہر ممکنہ اقدام اٹھایا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ملک کے کسی بھی حصے میں گندم یا آٹے کی کمی کی شکایت نہ ہو، اس ضمن میں ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام پر خصوصی توجہ دی جائے۔
وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ آنے والے مہینوں میں گندم کی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے پیشگی منصوبہ بندی کی جائے اور اس ضمن میں تخمینوں اور طریقہ کار کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے۔
نیب کی وجہ سے گندم کی قلت اور آٹے کا بحران آ رہا ہے، سندھ ہائیکورٹ کے ریمارکس
