Baaghi TV

وسطی افریقی جمہوریہ میں سونے کی کان میں حادثہ، 100 سے زائد افراد ہلاک

وسطی افریقی جمہوریہ میں سونے کی کان بیٹھ جانے کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

مقامی حکام کے مطابق حادثہ کیمرون کی سرحد کے قریب زیمبوئے گاؤں میں پیش آیا ، سونے کی کان بیٹھ جانے کے واقعے کے بعد ریسکیو کارروائیاں جار ی ہیں، کان بیٹھنے کی وجوہات اور اسے چلانے والوں کا تعین کرنے کے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ کیمرون کی جانب سے بھی زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

مقامی کان کنی ایسوسی ایشن کے اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ درجنوں دیگر کان کن اور مزدور اس مقام پر موجود تھے، جن میں سے بعض مدد کے لیے پکار رہے تھے،زیمبوئے یوتھ کونسل کے رکن برٹرینڈ بے یانگے نے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے، کیونکہ کئی افراد تاحال لاپتا ہیں،ان افراد کو زندہ تلاش کرنا کسی معجزے سے کم نہیں ہو گا ہم یہ دیکھ کر انتہائی افسردہ اور دل گرفتہ ہیں کہ نوجوان مرد و خواتین اپنے خاندانوں کو مشکلات اور مایوسی سے نکالنے کے لیے کانوں میں کام کرنے آئے اور اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔“

واضح رہے کہ افریقا بھر میں چھوٹے پیمانے پر کان کنی لاکھوں افراد کے روزگار کا ذریعہ ہے، تاہم کمزور قوانین اور ناقص حفاظتی انتظامات اکثر جان لیوا حادثا ت کا سبب بنتے ہیں۔

More posts