حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبات پورے کرنے اور زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے صوبوں کے اشتراک سے متبادل لائحہ عمل کی تیاری شروع کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت آئی ایم ایف کو منانے کے لیے کاشتکاروں پر انکم ٹیکس عائد کرنے پر غور کر رہی ہے، جبکہ زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی کے اہداف پورے کرنے کے لیے صوبوں سے بھی تعاون لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت زرعی انکم ٹیکس کی وصولی اور ٹیکس گوشواروں کے اہداف حاصل کرنے کے لیے صوبوں کو 30 ستمبر 2026 تک کا وقت دے گی۔ذرائع کے مطابق مقررہ مدت کے دوران صوبوں کی جانب سے زرعی انکم ٹیکس کی وصولی اور اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
