لاہور: پاکستانی فلم اسٹار اداکارہ میرا نے گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پرتشدد کا نشانہ بنایا ہے، واقعے سے متعلق مبینہ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔
متاثرہ گھریلو ملازمہ کی جانب سے بیان میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اداکارہ میرا روزمرہ امور کے دوران انہیں مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بناتی رہی ہیں۔ سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک خاتون کو ملازمہ کو تھپڑ اور دھکے مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملازمہ نے متعلقہ حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے واقعے کا فوری نوٹس لینے، شفاف تحقیقات کرنے اور انہیں انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
