قصور
ضلع قصور میں اینٹوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے سرکاری طور پر اینٹوں کا ریٹ 12000 روپے فی ہزار اینٹ مقرر ہے، تاہم سموگ اور دھند کے باعث بھٹہ خشت بند ہونے سے مارکیٹ میں اینٹوں کی قلت پیدا ہو گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق بھٹے بند ہونے کے دوران اینٹوں کی قیمت بڑھ کر 25000 روپے فی ہزار تک پہنچ گئی تھی۔ بعد ازاں بھٹوں کی جزوی بحالی اور سپلائی میں بہتری کے بعد قیمتوں میں کچھ کمی آئی ہے اور اس وقت اینٹوں کا ریٹ تقریباً 18000 روپے فی ہزار کے قریب بتایا جا رہا ہے۔
مقامی شہریوں اور تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ اینٹوں کی قیمتوں میں اس اضافے نے تعمیراتی اخراجات میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جبکہ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے
اینٹوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ،سرکاری ریٹ پر دستیابی کی استدعا
