آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان نے متحدہ عرب امارات کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
بھارت کے شہر دہلی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ یو اے ای نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔
یو اے ای کی جانب سے شعیب خان 68 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ علیشان شرفو نے 40 رنز اسکور کیے۔ افغانستان کی طرف سے عظمت اللہ عمرزئی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مجیب الرحمان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان نے پراعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور مطلوبہ اسکور بیسویں اوور کی دوسری گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
افغانستان کے ابراہیم زدران نے 53 رنز کی اہم اننگز کھیلی جبکہ عظمت اللہ عمرزئی نے 40 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی۔ عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ: افغانستان کی یو اے ای کو 5 وکٹوں سے شکست
