Baaghi TV

ایئر انڈیا کے سی ای او مستعفیٰ

india

ایئر انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیمپبل ولسن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، جبکہ ایئرلائن مسلسل مالی خسارے اور ریگولیٹری تحقیقات کے دباؤ کا سامنا کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایئرلائن گزشتہ سال ہونے والے ایک مہلک حادثے کے بعد سخت نگرانی میں ہے، جس میں 260 افراد ہلاک ہوئے تھے،ادھر حریف ایئرلائن انڈیگو نے حال ہی میں ہوا بازی کے ماہر Willie Walsh کو اپنا نیا سی ای او مقرر کیا ہے، جس سے مسابقتی دباؤ مزید بڑھ گیا ہے، ولسن 6 ماہ کے نوٹس پیریڈ پر ہیں اور نئے سی ای او کی تقرری تک کمپنی کے ساتھ رہیں گے۔

واضح رہے کہ کیمپبل ولسن کو 2022 میں Tata Group کی جانب سے ایئر انڈیا کی بہتری کے لیے تعینات کیا گیا تھا، جب کمپنی کو سرکاری ملکیت سے نکال کر نجی شعبے میں لایا گیا ایئرلائن کو متعدد مسائل کا سامنا ہے، جن میں طیاروں کی تاخیر سے فراہمی، حفاظتی قواعد کی خلاف ورزیاں، اور آپریشنل کمزوریاں شامل ہیں ریگولیٹرز نے ایئرلائن کو ایسے معاملات پر بھی سرزنش کی، جیسے بغیر مکمل حفاظتی جانچ کے پروازیں چلانا۔

اگرچہ ولسن نے اپنے دور میں کچھ اصلاحات متعارف کروائیں، جیسے طیاروں کی مرمت اور سروس میں بہتری، مگر کمپنی مسلسل خسارے میں رہی مالی سال 2024-2025 میں ایئر انڈیا اور اس کی ذیلی سروس نے مجموعی طور پر قریباً 98 ارب روپے کا نقصان رپورٹ کیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایئر انڈیا کی مکمل بحالی کے لیے موزوں قیادت تلاش کرنا ایک بڑا چیلنج ہوگا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب عالمی اور علاقائی حالات ایوی ایشن انڈسٹری پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔

More posts