Baaghi TV

شراب کی بو،ایئر انڈیا کا پائلٹ کینیڈا میں گرفتار

air india

کینیڈا کے شہر وینکوور ایئرپورٹ پر ایئر انڈیا کے ایک پائلٹ سے شراب کی بو آنے پر گرفتار کر لیا گیا

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 23 دسمبر کو پیش آیا تھا جب پائلٹ پرواز سے قبل ڈیوٹی فری اسٹور سے شاپنگ کر رہا تھا،ایئرپورٹ عملے نے ایئر انڈیا کے پائلٹ سے شراب کی بو محسوس کی اور اسے شراب خریدتے دیکھا جس کے بعد کینیڈین حکام کو اطلاع دی گئی، حکام نے ایئر انڈیا کے پائلٹ کا بریتھ اینالائزر ٹیسٹ کیا اور مزید تفتیش کے لیے اسے روک حراست میں لے لیا،واقعہ پر ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا کہ کینیڈین حکام نے پائلٹ کے ’ڈیوٹی کے لیے موزوں‘ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا جس کے بعد اسے ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا تھا۔

دوسری جانب بھارت کے ہوابازی کے ادارے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے ایئر انڈیا کے ایک اور کاک پٹ کریو کو شو کاز نوٹس جاری کیا ہے،ایئر انڈیا کے عملے پر الزام ہے کہ پائلٹس نے دہلی اور ٹوکیو کے درمیان متعدد پروازیں سنگین خامیوں کے باوجود آپریٹ کیں،ڈی جی سی اے نے دو ہفتوں میں ایئر انڈیا سے وضاحت طلب کی ہے،

More posts