Baaghi TV

برطانوی یوٹیوبر کو کھوئے ہوئے ائیرپوڈز پاکستان میں مل گئے

uk

برطانیہ کے معروف یوٹیوبر لارڈ مائلز نے ایک سال قبل دبئی کے ہوٹل سے چوری ہونے والے اپنے ایئرپوڈز کا کھوج لگا لیا۔

ایپل کی ’Find My‘ ایپ کے ذریعے ٹریکنگ کرتے ہوئے مائلز کو معلوم ہوا کہ ان کے Air Pods Pro اس وقت جہلم، پاکستان کے ’سیکنڈ وائف ریسٹورنٹ‘ کے قریب موجود ہیں حالیہ سرگرمی کی اطلاع نے انہیں حیرت میں ڈال دیا، اور اب انہوں نے اعلان کیا ہے کہ میں اگلے ہفتے پاکستان جا رہا ہوں،ایک پولیس افسر کے ساتھ ایئرپوڈز کی بازیابی کا مشن انجام دوں گااور سب کچھ وڈیو میں ریکارڈ کروں گا۔

یوٹیوبرلارڈ مائلز اپنے ٹریول بلاگز کے لیے جانا جاتا ہے اوران کے 172,000 سبسکرائبرز ہیں ، مائلز نے اپنے X اکاؤنٹ پر اپ ڈیٹ شیئر کیں، جس کے بعد سے بہت زیادہ توجہ حاصل ہوئی ہےمائلز نے بتایا کہ وہ مسلسل ’Lost Mode‘ آن رکھے ہوئے ہیں اور جب بھی چور ائیرپوڈز استعمال کرتا ہے، وہ ’فائنڈ مائی‘ کی آواز چلا دیتے ہیں۔

https://x.com/real_lord_miles/status/1928090744452976775

سوشل میڈیا پرمائلز کے اس فیصلے پرملا جلا ردعمل رہا ہے، مثلا’اتنی مہنگی فلائٹ کے بجائے نئے ایئرپوڈز خرید لیتے‘،’کیا واقعی تم انھیں دوبارہ کان میں لگاؤ گے،لیکن مائلز کا جواب واضح ہے! ’مجھے چور پسند نہیں، میں اپنا سامان واپس لے کر ہی رہوں گا۔

https://x.com/real_lord_miles/status/1928092072034091299

More posts