Baaghi TV

اللہ معاف کرے،ہمارے علما کوکیا ہو گیا،حنا پرویز بٹ کا مولانا طارق جمیل کی ویڈیو پر ردعمل

مولانا طارق جمیل کی کیمرےکےسامنے ورزش، ویڈیو پر ہنگامہ برپا ہو گیا، ویڈیو وائرل ہوتے ہی نئی بحث چھڑ گئی،مختلف ردعمل سامنے آنے لگے، حنا پرویز بٹ بھی مولانا پر برس پڑیں

مولانا طارق جمیل ڈاکٹر عفان کے پاس ورزش کر رہے تھے اس دوران انہوں نے ورزش کرتےہوئے لیٹ کر اپنی ٹانگیں اوپر اٹھائیں، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور مختلف ردعمل سامنے آیا ہے،رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ ایکس پر کہتی ہیں کہ اللہ معاف کرے ، ہمارے علما کو کیا ہوگیا، کیا یہ سب کچھ کیمرے کے سامنے کرنا ضروری تھا؟

مفتی ابو محمد نے ایکس پر لکھا کہ حضرت مولانا طارق جمیل صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی دورانِ ورزش ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر نشر کرنا اخلاق، شرافت اور نجی حدود کے احترام کے خلاف عمل ہے۔ایسے رویّے کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے، کیونکہ کسی بھی شخصیت کی اجازت کے بغیر اس کی نجی سرگرمیوں کو عوامی بنا دینا مناسب طرزِ عمل نہیں۔ساتھ ہی گزارش ہے کہ اکابر علماء کرام بھی اپنی نجی محافل اور ذاتی معمولات میں ویڈیو بنانے کی اجازت صرف قابلِ اعتماد افراد تک محدود رکھیں، تاکہ آئندہ ایسے ناخوشگوار واقعات سے بچا جا سکے۔

اسلام آباد سے صحافی نادر بلوچ نے ایکس پر لکھا کہ طارق جمیل کی فٹنس اپنی جگہ مگر ڈاکٹر آفان کا لیول بھی آخیر ہے۔ ویڈیو بناکر اپلوڈ کردی۔۔ بھائی ڈاکٹری کے علاوہ اور کیا بیچنا ہے؟

More posts