Baaghi TV

سپریم کورٹ،سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے فیملی کی ہلاکت کیس،وکیل کو مہلت مل گئی

supreme

سپریم کورٹ نے ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے فیملی کی ہلاکت کیس میں وکیل کو مزید تیاری اور دستایزات کیلئے مہلت دیدی۔

سپریم کورٹ میں ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے فیملی کی ہلاکت کیس کی سماعت ہوئی، وکیل ذوالفقار بھٹہ نے کہاکہ اس مقدمے میں سی ٹی ڈی نے ایک فیملی کو مار دیا تھا، فیملی کے بچوں کو بھی جنگل میں پھینکا گیا، ملزمان کی بریت فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ میں اپیل زیرسماعت ہے،جسٹس اشتیاق ابراہیم نے استفسار کیا کہ کیا ورثا میں سے بھی کوئی آیا ہے؟2آئینی ترامیم کے بعد کیا ہمارے پاس ایسا اختیار ہے؟ وکیل نے کہاکہ سپریم کورٹ187کے تحت فیصلہ دے سکتی ہے،جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہاکہ درخواست گزار کہہ رہا ہے اس کے علاوہ آواز اٹھانے والا کوئی نہیں،عدالت نے وکیل کو مزید تیاری اور دستایزات کیلئے مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

More posts