دوحہ:بدعنوانیوں کا الزام:وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا:گرفتارکرنے کا حکم بھی آگیا،اطلاعات کے مطابق وزیر خزانہ کو کرپشن کے الزامات پر عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
قطری حکام کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کئی برسوں سے وزیر خزانہ کے عہدے پر تعینات علی شریف العمادی کو ان کے منصب سے سبکدوش کر دیا ہے اور انہیں گرفتار کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

گزشتہ روز قطر کے پبلک پراسیکیوٹر نے وزیرخزانہ علی شریف العمادی کو سرکاری فنڈز کے غلط استعمال اور اختیارات سے ناجائزفائدہ اٹھانے کے الزامات کے تحت گرفتاری کا حکم دیا۔
قطر کے سرکاری میڈیا کے مطابق پراسیکیوٹر کی جانب سے اس کارروائی کی اطلاع تو دی گئی ہے تاہم عہدے سے ہٹائے گئے وزیر خزانہ کے خلاف کرپشن سے متعلق الزامات کی انویسٹی گیشن سے متعلق تفصیلات نہیں بتائیں۔
