Baaghi TV

میامی ایئرپورٹ پر ایمیزون کا کارگو طیارہ رن وے سے اتر کر تباہ

امریکی ریاست فلوریڈا کے میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایمیزون پرائم ایئر کا بوئنگ 767 کارگو طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے باہر نکل گیا، جس کے بعد طیارہ ایئرپورٹ کی حدود سے باہر جا کر رک گیا اور اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

حادثے کے بعد جائے وقوعہ سے سیاہ دھویں کے گہرے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔ طیارہ ایئرپورٹ کے شمال مغربی حصے میں رن وے سے باہر سڑک کے قریب موجود ہے۔امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کے مطابق ایمیزون کا بوئنگ 767-300 کارگو طیارہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً دوپہر 2 بجے رن وے سے آگے نکل گیا۔ طیارہ پورٹو ریکو کے سان خوان میں واقع لوئس مونوز مارین انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے میامی پہنچا تھا۔حادثے کے باعث میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے تمام رن ویز اور ٹیکسی ویز عارضی طور پر بند کردیئے گئے، جبکہ ایئرپورٹ پر گراؤنڈ اسٹاپ نافذ کردیا گیا ہے، جس کے تحت پروازوں کی آمد و روانگی متاثر ہوئی۔

حکام کے مطابق حادثے کی وجہ اور کسی جانی نقصان کی تفصیلات تاحال واضح نہیں ہوسکیں، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ایمیزون کی جانب سے بھی فوری طور پر واقعے پر کوئی تفصیلی بیان سامنے نہیں آیا۔

More posts