Baaghi TV

امیر جماعت اسلامی کی رضوانہ پر تشدد کی پر زور مزمت

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جنرل اسپتال میں جج کی بیوی کے تشدد کا شکار کم سن ملازمہ رضوانہ کی عیادت کی۔سراج الحق نے رضوانہ کے اہلخانہ کو ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ رضوانہ کو انصاف دلانے کیلئے بھرپور تعاون کریں گے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ جج کے گھر میں کمسن ملازمہ رضوانہ پر تشدد پوری قوم کیلئے شرمندگی کا باعث ہے، یہ شرمناک واقعہ ایک جج کے گھر میں ہوا۔ یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ راولپنڈی میں پہلے بھی ایسا ہو چکا ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ یہ واقعہ ایسے گھر میں ہوا ہے جس کا سربراہ لوگوں کو قانون کا درس دیتا تھا، اس جج کا کام لوگوں کو انصاف دلانا تھا لیکن اس جج کے گھر کا ماحول ہی شرمناک تھا۔

More posts