Baaghi TV

پاکستان میں جی ایم مکئی کی کاشت کی اصولی منظوری،زرعی جدت اور پیداوار بڑھانے میں اہم پیش رفت

پاکستان میں جی ایم مکئی بیج کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے، جو زرعی جدت اور پیداوار بڑھانے کی جانب اہم پیش رفت ہے-

ایس آئی ایف سی اور گرین پاکستان انیشیٹو کے تعاون سے زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی اور بہتر بیجوں کے فروغ کیلئے اقدامات جاری ہیں،پاکستان میں جینیاتی طور پر تبدیل شدہ (GM) مکئی کی کاشت سے متعلق پالیسی سطح پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،’جی ایم’ مکئی جدید ٹیکنالوجی سے تیار کردہ بیج ہے جو کیڑوں، بیماریوں اور موسمی اثرات کے خلاف مدافعت بڑھانے میں مدد دیتا ہے

دو دہائیوں سے زائد عرصے کی کوششوں کے بعد ملٹی نیشنل بیج کمپنیوں کو ‘جی ایم’ مکئی کی کاشت کے لیے اصولی منظوری حاصل ہو گی،کمیٹی اجلاس میں وزیر خزانہ کے ساتھ ایس آئی ایف سی کے گرین پاکستان انیشیٹو کے چیف ایگزیکٹو بھی شریک ہوئےلکابینہ کمیٹی نے پاکستان میں جینیاتی طور پر تبدیل شدہ ‘جی ایم ‘ مکئی کی کاشت اپنانے کی اصولی منظوری دے دی-

عالمی ملٹی نیشنل کمپنیاں مونسانٹو، بائر، کارگل، سِنجینٹا اور کورٹِیوا 1980 کی دہائی سے پاکستان کی بیج صنعت میں سرگرم ہیں،اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ملٹی نیشنل کمپنیاں ہائبرڈ بیجوں کے ذریعے زرعی جدت اور نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہیں جی ایم مکئی کی منظوری سے زرعی شعبے میں جدید بیج، زیادہ پیداوار اور موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابلے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

More posts