پاک فوج اورپورے ملک کیلئےعالمی سطح پرانتہائی قابل فخراورتاریخی اعزاز،چین میں جاری 33 ویں ایشین جونیئرانڈیویجول اسکواش چیمپئن شپ 2026 کا ٹائٹل پاکستان کےنام ہو گیا،
پاک آرمی کے اسکواش کھلاڑی نعمان علی خان نے روایتی حریف بھارت کواسکواش چیمپئن کے فائنل میں پچھاڑ کررکھ دیا،پاکستانی کھلاڑی نے فائنل میں بھارتی حریف شیون اگروال کو1-3 سے ہرا کراسکواش چیمپئن جیت لی، گزشتہ ایشین چیمپئن شپ میں اسی بھارتی کھلاڑی نے نعمان علی خان کو 0-3 سے ہرایا تھا،نعمان علی خان نے جونیئراسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں شاندارکھیل پیش کرکے پرانی شکست کا بدلہ بھی لے لیا،دفاعِ وطن ہو یا کھیل کا میدان، پاک فوج ہر فورم پر ملک کا نام روشن کرنے میں پیش پیش ہے
