Baaghi TV

خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ فائٹر کی شاندار کارکردگی

پاکستان خیبر پختونخوا کے ضلع سوات سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ فائٹر عائشہ ایاز نے انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین میڈل اپنے نام کر لئے،تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ہونے والی انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں 12 سالہ عائشہ ایاز نے مجموعی طور پر تین میڈلز جیتے، پاکستانی فائٹر ایونٹس میں ایک سلور اور دو برانز کے تمغے جیتنے میں کامیاب رہیں۔
عائشہ ایاز نے انڈر 12 کی کیٹیگری میں کامیابیاں حاصل کیں، عائشہ ایاز نے چیمپئن شپ کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کیا، ایونٹ میں دنیا بھر سے 40 ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی اس سے قبل عائشہ ایاز دبئی انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں بھی ملک کے لئے میڈلز حاصل کر چکی ہیں۔

More posts